کورونا کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں منسوخ, آسٹریلوی اسپنر نےکرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

سڈنی(پی این آئی) آسٹریلوی اسپنر اسٹیو او کیف نے مایوس ہو کر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے 9 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اسٹیو او کیف حالیہ شفیلڈ شیلڈ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر تھے۔آئی سی سی کے مطابق سابق ٹیسٹ اسپنر کو نیو ساؤتھ ویلز نے نیا کنٹریکٹ نہیں

دیا تھا جس پر انہیں مایوسی ہوئی۔اس حوالے سے اسٹیو او کیف نے کہا کہ فیصلے کو قبول کرتا ہوں،لیکن مجھے کنٹریکٹ نہ ملنے پر مایوسی ہوئی اس لیے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں لیکن بگ بیش لیگ کھیلتا رہوں گا۔واضح رہے کہ آسٹریلوی اسپنر اسٹیو او کیف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب پوری دنیا کورونا وائرس سے متاثر ہے جس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں