محمد حفیظ 2023ء ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں یا نہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ون ڈے ٹیم میں محمد حفیظ کی واپسی کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ابھی اس بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے البتہ جب ہم ون ڈے ٹیم بنانے کے لیے مشاورت کریں گے تو سلیکشن کمیٹی اس اعتبار سے ضرور سوچ بچار کرے گی کہ

کیا محمد حفیظ 2023ء ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں یا نہیں؟ 2018 ون ڈے انڑ نیشنل میں 32.90کی اوسط سے 6614 رنز 11 سنچریوں اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کر نے والے محمد حفیظ اس وقت 39 سال کے ہیں اور اس سال 17اکتو بر کو وہ اپنی 40 ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔محمد حفیظ نے پاکستان کے لیے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لیا ہے، 2011ء میں آئی سی سی ورلڈ کپ جس کی مشترکہ میزبانی پاکستان سے لے لی گئی تھی،محمد حفیظ نے بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش میں کھیلے گئے اس ورلڈ کپ کے 8 میچوں میں 215رنز بنائے تھے۔2019ء آئی سی سی ورلڈ کپ میں سابق کپتان بابر اعظم (474)، امام الحق (305) کے بعد 8 میچوں میں 253 رنز کے ساتھ حفیظ پاکستان کے تیسرے کامیاب بیٹسمین رہے تھے۔ون ڈے کر کٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں میں محمد حفیظ نویں نمبر پر ہیں اور 2023ء ورلڈ کپ جو بھارت کی سرزمین پر منعقد ہونے جارہا ہے، وہاں محمد حفیظ نے 9 میچو ں میں 255 رنز بنائے ہیں۔مصباح الحق نے 42سال 347 دن کی عمر میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیل کر پاکستان کے معمر ترین ٹیسٹ کپتان بننے کا ریکارڈ بنایا، جب 2015ء ورلڈ کپ میں 20مارچ کو آسڑیلیا کے خلاف انھوں نے ایڈیلیڈ میں کوارٹر فائنل کھیلا، جو ان کا آخری بین الااقوامی ون ڈے بھی تھا،اُس وقت ان کی عمر 41سال 296دن تھی۔اگر محمد حفیظ 2023ء ورلڈ کپ کھیلے تو ان کی عمر 42 سال ہوگی تاہم یہ فیصلہ محمد حفیظ کو کرنا ہے کہ ابھی انھوں نے ایک روزہ کی کر کٹ سے جڑے رہنا ہے یا نہیں۔یاد رہے دسمبر 2018ء میں محمد حفیظ نے شیخ زاید کر کٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد طویل دورانیے کی کر کٹ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔محمد حفیظ نے 2003ء سے 2018ء تک پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ کھیل کر 37.64کی اوسط سے 3652 رنز 10سنچریوں اور 12نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کیے۔محمد حفیظ بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ انھوں نے عزت کے ساتھ پاکستان کے لیے کر کٹ کھیلی ہے، ڈسپلن ،فارم اور فٹنس کے معاملے پر انھوں نے ساتھی کھلاڑیوں کے لیے ہمیشہ مثال قائم کر نے کی کوشش کی ہے اور جب وہ سمجھیں گے کہ ان سے بہتر کھلاڑی ٹیم کے لیے دستیاب ہیں تو وہ خود کو ٹیم سے الگ کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔س کا سیدھا مطلب یہ ہوا کہ چیف سلیکڑ مصباح الحق، حفیظ کے ون ڈے کیریئر کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے بجائے سابق کپتان کے ساتھ بیٹھ کر اس حوالے سے خود لائحہ عمل بنائیں اور سینیئرز کو کرکٹ سے رخصت کرنے کے حوالے سے خوب صورت مثال قائم کریں جو یقیناً پاکستان کر کٹ اور سینیئر کھلاڑیوں کے لیے بھی قابل قبول ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close