یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کو شاہد آفریدی کی حمایت کرنے پر بھارتی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا

ممبئی(پی این آئی)بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ دونوں کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے میں پیش پیش شاہد آفریدی کے فاؤنڈیشن کے اقدامات کو خوب سراہا۔بھارتی کھلاڑیوں نے اپنے اپنے ویڈیو پیغام میں نا صرف شاہد آفریدی

فاؤنڈیشن کی تعریف کی بلکہ انہوں نے عوام سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن میں عطیات دینے کی اپیل بھی کی۔بعد ازاں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کی حمایت اور انسانیت کے لیے محبت کے اس جذبےکا بھی شکریہ ادا کیا۔لیکن بھارتی عوام کی جانب سے کھلاڑیوں کے انسانیت کے لیے اس جذبےکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بھارتی عوام کی جانب سے کی جانے والی شدید تنقید کے بعد یووراج سنگھ نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی شیئر کیا۔یووراج سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میرا مقصد صرف اور صرف لوگوں کی مدد کرنا ہے، میں اپنے پیغام سے کسی کے بھی جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتا تھا، میں ایک بھارتی ہوں اور انسانیت کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی اپنے فاؤنڈیشن کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مدد کر رہے ہیں۔واضح رہے بھارتی حکومت نے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں سے آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ کرکے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔اس تمام صورتحال کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی جب کہ دونوں ممالک کے فن کاروں کو ممالک میں کام کرنے پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں