پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے اہم فیصلہ کرلیا

(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ان کے گھروں پر ہی ٹریننگ کے لیے پلان بھیجینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ سمیت 30 کھلاڑیوں کو ٹریننگ کا باقاعدہ شیڈول بھیجا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹریننگ پلان

ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ہدایت پر بھیجوایا جا رہا ہے۔قومی کرکٹرز ہفتہ وار جاری کردہ ٹریننگ شیڈول کی رپورٹ ارسال کریں گے۔پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ کھلاڑی گھر میں رہ کر اپنی فٹنس پر توجہ دیں۔ذرائع کے مطابق اس وقت کھلاڑی اپنے طور پر گھر میں انفرادی ورزش کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو کوچز اور ٹرینرز سے رابطے میں رہنے کے لیے کہا جا رہا ہے، تاہم کھلاڑی، کوچز اور ٹرینرز سے وڈیو کالز پر ٹپس لے سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق کوچز اور ٹرینرز طے شدہ وقت پر کھلاڑیوں کو دستیاب ہوا کریں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں