پاکستان کرکٹ بورڈنے کورونا وائس سےمتاثرہونے والوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) بھی کورونا وائرس کی وباءکیخلاف جنگ کیلئے میدان میں آ گیا ہے اور متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے اور

جنرل منیجر (جی ایم) سمیت دیگر افسران 2 روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے جبکہ دیگر سٹاف اپنی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں بورڈ ہمیشہ پاکستانی عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوا، یہ وقت بہت مشکل اور چیلنجنگ ہے اور وباءسے لڑنے کیلئے حکومت اور ہیلتھ ورکرز اپنا فرض ادا کرنے میں مصروف ہیں۔ ہم ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں تاکہ اس وباءکو شکست دے کر زندگی معمول پر لا سکیں، اس کیساتھ ہی حکومت کیلئے رقم عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں