کورونا وائرس کا خطرہ،ٹوکیو اولمپکس ملتوی یا منسوخ کیے جانے کا خدشہ

ٹوکیو(پی این آئی)دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والا بین الاقوامی ملٹی اسپورٹس ایونٹ ٹوکیو اولمپکس 2020 ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد جاپان میں رواں برس 24 جولائی سے 9 اگست تک کیا جانا تھا جس کے لیے جاپان میں بڑے پیمانے پر انتظامات بھی کیے جا رہے

تھے۔تاہم عالمگیر وبا کورونا وائرس کے جہاں کھیلوں کے دیگر ایونٹس منسوخ یا ملتوی ہوئے وہیں ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا نے ٹوکیواولمپکس کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے بھی واضح اشارہ دیا ہے کہ ٹوکیواولمپکس کو ملتوی کرنا ناگزیر ہو سکتا ہے جب کہ جاپانی میڈیا کے مطابق اولمکپس کے منتظمین نے ممکنہ متبادل پلانز کے بارے میں سوچ بچار شروع کر دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کورونا وائرس کے خدشے پیش نظر ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے کی تجویز پیش کر چکے ہیں جب کہ امریکا کے آن لائن جریدے یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے دو تہائی سے زیادہ کھلاڑیوں کی بھی یہی رائے ہے کہ اس وبا کے باعث ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی کر دینا چاہیے۔کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ، آئی پی ایل، انگلیڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز سمیت کھلیوں کے کئی ایونٹس اب تک منسوخ ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں