کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سیمی فائنل کھیلے گا یا نہیں؟مداحوں کیلئے بڑی خبر

کراچی(پی این آئی ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آخری راؤنڈ میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کو5 وکٹوں سے شکست دینے کے باوجود سیمی فائنلز سے باہر ہوگئی ہے۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے ،انہیں وقاص مقصود نے آؤٹ کیا جبکہ ٹیم مطلوبہ ہدف

3.2 اوورز میں حاصل کرنے میں ناکام رہی اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔پہلی وکٹ صفر پر گرنے کے بعد شین واٹسن اور خرم منظور نے عمدہ بیٹنگ کی اور ٹیم کے سکور کو 118 رنز تک پہنچایا،خرم منظور نے 40 گیندوں کا سامنا کیا، 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز کی اچھی اننگز کھیل کر وقاص مقصود کی وکٹ بن گئے،کپتان سرفراز احمد بھی 2 رنز کی مختصر اننگز کھیل کر جلد ہی پویلین لوٹ گئے تو ٹیم کا سکور 121 رنز تھا۔شین واٹسن نے کوئٹہ کے لیے ایک مرتبہ پھر زبردست اننگز کھیلی، 34 گیندوں پر مشتمل 66 رنز کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چوتھی وکٹ واٹسن کی صورت میں 139 رنز پر گری جس کے بعد بین کٹنگ بھی بغیر کسی اضافے کے ارشد اقبال کی گیند پر وکٹ کیپر چیڈوک والٹن کا کیچ بنے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اختتامی لمحات میں مسلسل وکٹیں گنوائیں لیکن 17 ویں اوور کی دوسری گیند میں 5 وکٹوں پر 154 رنز بنائے اور میچ 5 وکٹوں سے باآسانی جیت لیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے 151رنز کا ہدف 3.2اوورز میں حاصل کرنا تھا تاکہ پشاور زلمی کے مقابلے میں رن ریٹ بہتر بنا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا سکیں لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا اور سرفراز الیون پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔ اس سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔کراچی کو اننگز کی دوسری ہی گیند پر بڑا دھچکا لگا جب گزشتہ میچ کے ہیرو شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے نسیم شاہ کی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔نئے بلے باز افتخار احمد اور قائم مقام کپتان بابر اعظم نے ٹیم کا سکور 30تک پہنچا ہی تھا کہ سہیل خان نے افتخار کو پویلین رخصت کردیا، انہوں نے 21رنز بنائے۔بابر اعظم مستقل جدوجہد کرتے نظر آئے اور بالآخر 32رنز بنانے کے بعد فواد احمد کی وکٹ بن گئے،تین وکٹیں گرنے کے بعد ڈیلپورٹ کا ساتھ دنے چیڈوک والٹن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور 73رنز کی شراکت قائم کی۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب والٹن 26رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی دوسری وکٹ بن گئے،دوسرے اینڈ سے ڈلپورٹ نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62رنز بنانے کے بعد اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ ہدف 3.2 اوورز میں پورا کرنا ہوگا۔اس سے قبل کراچی کنگز نے میچ کے لیے ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں اور عماد وسیم کی جگہ بابر اعظم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ناصرف میچ میں لازمی کامیابی درکار تھی بلکہ کم از کم 145 رنز سے فتح حاصل کرنا تھی۔میچ میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے باولنگ کررہی ہے لہٰذا انہیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کم از کم 5اوورز میں ہدف حاصل کرنا ہوگا اور اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پشاور زلمی کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close