زیشان اشرف بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف 2 رنز بنا کر محمد حفیظ کا شکار بن گئے۔چار رنز پر دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود اور روی بوپارہ نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، مگر شان مسعود 42 اور پوبارہ 33 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ اسد شفیق بھی ایک بال پر ایک رن بنا کر
آؤٹ ہوگئے۔روحیل نذیر نے 17 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے تاہم خوشدل شاہ نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی اور وہ 29 گیندوں پر 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا۔لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور سلطانز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔اس موقع پر کپتان سہیل اختر نے کہا کہ بولنگ اچھی کرنی ہو گی، امید ہے اچھا کھیلیں گے اور ملتان کی ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔کپتان ملتان سلطانز شان مسعود کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے خلاف اچھا کھیل دکھانا ہو گا۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں جب کہ کی بقیہ دو ٹیموں کا فیصلہ آج ہوگا۔اگر آج لاہور قلندرز، ملتان سلطانز کو شکست دیتا ہے تو قلندرز کی ٹیم بھی فائنل فور میں پہنچ جائے گی جب کہ پشاور زلمی کو اپنی پوزیشن کے لیے کوئٹہ اور کراچی کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔اگر دوسرے میچ میں کراچی کنگز کوئٹہ کو شکست دے دیتی ہے تو پشاور زلمی کی ٹیم فائنل فور میں جگہ یقینی کرلے گی، بصورت گلیڈی ایٹرز فائنل فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں