پی ایس ایل کی فرنچائزز نے پی سی بی سے اپیل کر دی

لاہور (پی این آئی) ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ وہ لاہور کے باقی میچوں کو رواں سال کے ایڈیشن میں کراچی منتقل کریں۔ذرائع کے مطابق فرنچائزز میں سے کچھ کی رائے ہے کہ میچز لاہور یا کراچی میں ہونے سے اسلئے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے

کیونکہ وہ خالی سٹیڈیم کے سامنے کھیلے جائیںگے۔ فرنچائزز نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں ٹیموں کے لاہور جانے کی صورت میں سفری اخراجات بھی برداشت کرنے ہوںگے کیوں کہ فی الحال زیادہ تر ٹیمیں کراچی میں مقیم ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق نئے شیڈول میں دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیںگے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے دوپہر 2 بجے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیگی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام 7 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔ دوسری جانب پی سی بی اس حوالے سے حکومتِ پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول آئندہ چاروں میچوں میں تماشائیوں کی شرکت کے بارے میں بھی مقامی حکومت کی سفارش پر عمل کیا جائیگا۔ اس حوالے سے حتمی اعلان جلد کردیا جائیگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے تمام فرنچائز مالکان سے کانفرنس کال پر رابطہ کیا جس میں پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔واضح رہے کراچی میں شیڈول تمام میچز بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے جس میں صرف پی سی بی سے منظور شدہ مخصوص افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ پی سی بی نے تمام ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں اور اسپورٹنگ اسٹاف کو خواہش کے مطابق پی ایس ایل 5 سے دستبردار ہونیکی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close