عماد وسیم نے کراچی کنگز کی جیت کی زبردست وجہ بیان کر دی

کراچی (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 28 ویں میچ میں

کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے میچ ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فاسٹ باؤلرز نے آخری لمحات میں اعصاب پر قابو پایا اور عمدہ باؤلنگ کے ذریعے حریف ٹیم کو بڑا ہدف دینے سے روکا جس کے بعد بلے بازوں نے پاور پلے میں شاندار کارکردگی دکھائی۔انہوں نے کہا کہ 10 اوورز کے بعد گیند سپن ہونا شروع ہوا تو ہم نے وکٹیں روکنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے مطلوبہ رن ریٹ پر بھی فرق پڑا تاہم کھیل کے آخری لمحات میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے ہدف کا حصول مشکل بنا دیا۔ایک سوال کے جواب میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ہر میچ نیا ہوتا ہے اور اپنے اگلے میچ میں آج کی کارکردگی پر انحصار نہیں کریں گے بلکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حالات کے مطابق فیصلے کریں گے اور جیت کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں