پی ایس ایل فائیو کے کراچی میں میچز شیڈول کے مطابق ہونگے یا نہیں ؟ اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے جمعرات سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول تمام میچز پروگرام کے مطابق ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب مقابلوں کا کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اس لئے جمعرات سے کراچی میں پی ایس ایل فائیو کے میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ اجلاس میں تمام پہلوو¿ں پر غور و خوض کے بعد فیصلہ ہوا کہ کورونا وائرس زیادہ خطرناک نہیں اس لئے شہری زیادہ خوف کا شکار نہ ہوں البتہ حفاظتی تدابیر کا اپنانا بہت ضروری ہے، نیشنل سٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں جس کے تحت بدھ کو سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں فیومی گیشن ہوگی جبکہ میچز کے موقع پر بھر پور حفاظتی اقدامات بھی کئے جائیں گے، شائقین کرکٹ کیلئے سینی ٹائرز رکھے جائیں گے جبکہ میچ دیکھنے کیلئے آنے والوں کی سکریننگ کی جائے گی البتہ سٹیڈیم آنے کا فیصلہ تماشائیوں کا اپنا ہے اور ان کے بغیر میچز کرانے کا فیصلہ پی سی بی ہی کرے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں