کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر،پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے ڈیل کرلی

لاہور(پی این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے ڈیل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے بنگلہ دیش میں انعقاد کا امکان روشن ہوگیا رسمی اعلان رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔نجی نیوز کے مطابق اے سی سی کے بنگلہ دیشی سربراہ نظم الحسن نے پی سی بی کو یقین دلا دیا کہ وہ بھارتی بورڈ کو

ڈھاکا آ کر کھیلنے پر آمادہ کر لیں گے۔ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کا ایشیا کپ ستمبر میں شیڈول ہے، اس کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی مگر یہاں انعقاد ہوتا دکھائی نہیں دیتا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی واضح کر چکے کہ اگر ہوم گراؤنڈ پر میچز کرانے کی ضد جاری رکھی تو بھارتی ٹیم نہیں آئے گی۔ انھوں نے نیوٹرل وینیو پر انعقاد کا عندیہ دیا مگر کسی ملک کا نام نہیں لیا تھا جبکہ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے اعلان کیا تھا کہ ایشیا کپ یو اے ای میں ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں حصہ لیں گی، اس پر پی سی بی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ گنگولی نہیں ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔احسان مانی نے کہا کہ ایشیاء کپ کا میزبان پاکستان ہی ہے تاہم ایشیاء کپ ہمیں نیوٹرل وینیو پر کروانا پڑے گا، اگرایشیا کپ کی میزبانی پاکستان میں کروانے کی ضد رکھی تو بھارت نہیں آئے گا، بھارتی کرکٹ بورڈ جو مرضی کہے ہمیں اس کی پروا نہیں جب کہ پی ٹی وی کے پاس براڈ کاسٹنگ کے حوالے سے زیادہ صلاحیت نہیں ہے۔واضح رہے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے مسلسل انکار کرتی رہی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر اور آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کی معاونت کے بعد بنگلادیش نے پاکستان آنے میں رضامندی ظاہر کی جس پرسابق کپتان راشد لطیف نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایشیاء کپ کی میزبانی کے حوالے سے ڈیل ہوئی ہے اور اب ایشیاء کپ پاکستان میں نہیں ہوگا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close