شاداب خان نے کراچی سے میچ ہارنے کی وجہ بتادی

راولپنڈی (پی این آئی) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے رنز اچھے سکور کیے تھے لیکن باؤلنگ میں مسئلہ آیا۔میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے پچ کے حساب سے رنز کیے لیکن باؤلنگ میں مسئلہ آیا۔باؤلرز کی کارکردگی کے حوالے سے بات

کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں باؤلرز کو مار پڑتی ہے، کسی میچ میں باؤلر اچھا پرفارم کرجاتا ہے اور کسی میں نہیں کرپاتا، اگلے میچ میں بہتری آئے گی۔اپنی بیٹنگ کے حوالے سے شاداب خان کا کہنا تھا کہ انہیں پی ایس ایل کی شکل میں ایک اچھا پلیٹ فارم ملا ہے جس کا وہ بھرپور طریقے سے استعمال کررہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے کچھ اچھا کریں۔خیال رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے، کراچی کی ٹیم نے 184 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close