پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے شادی سے قبل کسی لڑکی سے چھپ کر ملنے کا دلچسپ واقعہ سنادیا۔
یاسر نواز حال ہی میں بھائیوں کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے شادی سے قبل لڑکی کے ساتھ گھومنے پھرنے کے دوران پولیس والوں کے پکڑنے سے متعلق دلچسپ واقعہ سنایا۔یاسر نواز نے بتایا کہ ’شادی سے قبل اسکول کے زمانے میں ایک لڑکی کو کالج یونیفارم میں گاڑی میں بٹھا کر گھوم رہا تھا، اس دوران میں نے ایک درخت کے نیچے گاڑی روکی اور اس لڑکی سے باتیں کرنے میں مگن ہوگیا‘
۔یاسر نواز کے مطابق ’ اس دوران پولیس موبائل آگئی اور ہم پولیس کو دیکھ کر گھبراگئے جس کے بعد پولیس اہلکاروں نےسوال جواب شروع کردیے، اس وقت میں خاصا پریشان تھا لیکن وہ لڑکی مجھ سے زیادہ پراعتماد تھی‘۔اداکار نے بتایا کہ ’پولیس والوں نے ہمیں تھانے لے جانا چاہا تو میں نے منع کردیا، انہوں نے زبردستی کی تو میں نے ابو کو کال کرکے سب سچ بتادیا کہ لڑکی کے ساتھ ڈیٹ کے دوران پولیس والوں نےمجھے پکڑلیا ہے جس کے بعد ابو نے پولیس سے بات کی اور معاملہ ختم ہوگیا‘۔یاد رہے کہ میزبا ن ندا یاسر اور یاسر نواز 2002میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور اِن کے 3 بچے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں