امیتابھ بچن کے ہمشکل اداکار انتقال کرگئے

اتر پردیش (پی این آئی) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ہمشکل اور کامیڈین اداکار فیروز خان دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار فیروز خان ریاست اتر پردیش کے شہر بداؤں میں مقیم تھے جہاں 23 مئی جمعرات کے روز اداکار کو دل کا دور پڑا، اسپتال لے جانے پر معلوم ہوا کہ فیروز خان دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔فیروز خان مختلف شوز میں امیتابھ بچن کی نقالی کرنے کے لیے مشہور تھے، اُنہوں نے اپنی آخری پرفارمنس 4 مئی کو دی تھی، اس پرفارمنس میں بھی اُنہیں بہت مقبولیت ملی تھی۔اداکار کامیڈی شوز کرنے کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے تھے جہاں وہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز پوسٹ کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹتے تھے۔

وہ امیتابھ بچن کے علاوہ شاہ رخ خان، دلیپ کمار، دھرمیندر اور سنی دیول جیسے بڑے ستاروں کی بھی نقل کرتے تھے، فیروز خان کی اچانک موت پر اُن کے ساتھی اداکار اور شوبز انڈسٹری افسوس کا اظہار کررہی ہے۔فیروز خان کے دوست اور شاہ رخ خان کی نقل اُتارنے والے اداکار درگا راہیکوار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فیروز خان اور کپل شرما کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ جذباتی پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے درمیان فیروز خان بھائی جان نہیں رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close