4 دہائیوں سے زائد عرصہ تک ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے والےسینئر اداکار انتقال کر گئے

کراچی (پی این آئی)سینئر اداکار شبیر رانا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے، مرحوم دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔مرحوم کے اہلِ خانہ کے مطابق شبیر رانا بیماری کے باعث گزشتہ کئی روز سے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ اتوار کی صبح انتقال کر گئے۔مرحوم شبیر رانا نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر ذیشان شاہ اور یوٹیوبر ازلان شاہ کے والد ہیں۔ سینئر اداکار شبیر رانا کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کو طبی امداد دی گئی۔مرحوم شبیر رانا نے 4 دہائیوں سے زائد عرصہ ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close