اکشے کمار نے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کر لی

اسلام آباد(پی این آئی)بھارت کے معروف ڈسک جوکی (ڈی جے) اکشے کمار عرف ڈی جے ایزیکس نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور میں رہائش پذیر تھے۔

 

 

 

 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کمار گھر میں اپنے کمرے میں موجود تھے اور کھانے کیلئے بلانے پر دروازہ نہ کھولنے پر کمرے کا تالا توڑا گیا تو ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔پولیس نے لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم بھی کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب اکشے کمار کے گھر والوں نے ان کی گرل فرینڈ پر بلیک میل کرنے اور خودکشی کی کوشش پر اکسانے کا الزام لگایا ہے۔پولیس نے باقاعدہ درخواست کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close