رمضان کے چاند کی پیدائش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی ) محکمہ موسمیات نے ملک میں رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے کیوں کہ چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی اس لیے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

 

 

کلائمٹ ڈیٹا سینٹر نے کہا ہے کہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم غروب آفتاب 6 بج کر 414 منٹ جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا اور رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آئے گا، یوں 23 مارچ کو ملک میں پہلا روزہ ہوگا۔ معلوم ہوا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کرلیا گیا، وزارت مذہبی امور نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں طلب کیا ہے۔دوسری طرف فلکیاتی حسابات سے بعض عرب ممالک میں جمعرات 23 مارچ کو رمضان المبارک شروع ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

 

 

رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ بروز بدھ کو نظر آئے گا اور اس لیے کچھ عرب ممالک میں جمعرات 23 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا تاہم بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان میں رمضان المبارک 24 مارچ بروز جمعہ کو شروع ہونے کا زیادہ امکان ہے۔اس حوالے سے ایمریٹس آسٹرونومیکل سوسائٹی نے بھی کہا ہے کہ رمضان المبارک 2023 کا آغاز 23 مارچ سے متوقع ہے جبکہ عید الفطر کا پہلا دن جمعہ 21 اپریل کو ہوگا کیوں کہ اس سال رمضان المبارک کا مہینہ 29 دنوں کا ہوگا۔ معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے 21 مارچ بروز منگل کو مملکت بھر میں رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، اس ضمن میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے یکم شعبان 21 فروری کو تھی۔

 

 

اس لیے مملکت میں تمام مسلمان ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے منگل 21 مارچ (29 شعبان) کی شام کو رمضان کا چاند دیکیں۔سپریم کورٹ نے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کی نظر تیزہے وہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مملکت کے تمام علاقوں میں موجود رویت ہلاک کمیٹیوں میں شمولیت اختیار کریں اور جو شخص براہ راست یا دوربین سے رمضان دیکھے وہ پہلی فرصت میں قریبی عدالت یا سرکاری دفتر پہنچ کر اپنی شہادت قلمبند کرائے۔

close