بالی وڈ، امیتابھ بچن اور دھرمیندر کے گھروں کو بم سے اڑانے کی دہمکی، خوف و ہراس پھیل گیا

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے سینئر اداکاروں امیتابھ بچن اور دھرمیندر کی رہائشگاہوں کے باہر بم کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آگئی۔بھارت میں ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم کو رات گئے نامعلوم فون کال کے ذریعے اطلاع ملی کے امیتابھ بچن، دھرمیندر اور مکیش امبانی کی رہائشگاہوں کے باہر بم نصب کیے گئے ہیں۔ فون کال موصول ہوتے ہی پولیس کو اس سے متعلق آگاہ کیا گیا، تینوں شخصیات کے علاقوں میں موجود پولیس بھی حرکت میں آگئی۔

نامعلوم فون کال کے متعلق تحقیقات کی گئیں تو پتا چلا کہ کال ممبئی سے کی گئی تھی اور ممبئی پولیس کالر کا سراغ لگا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بم ڈسپوزیبل اسکواڈ نے تینوں شخصیات کی رہائشگاہوں کے قریب تلاشی لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close