بھارتی فلم پٹھان نے 5 دن میں کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ممبئی (پی این آئی) شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا پانچ دن کا بزنس 500 کروڑ روپے کے قریب پہنچ گیا۔ بھارتی ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق فلم پٹھان نے دنیا بھر سے پہلے چار دنوں میں 429 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم نے بھارت سے 265 کروڑ جب کہ دنیا بھر سے 164 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

ترن آدرش کے مطابق پٹھان نے اتوار کے روز بھی کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے۔ دن کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق فلم نے 60 سے 62 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے دن کے حتمی اعداد و شمار میں اتار چڑھاؤ بھی آسکتا ہے۔ خیال رہے کہ پٹھان بدھ کے روز ریلیز کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close