بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کا کراچی سے کیا تعلق ہے؟ خود ہی بتا کر حیران کر دیا

کراچی(پی این آئی)بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انکا کراچی سے بہت گہر ا رشتہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کئی بار کراچی کا رخ کر چکی ہیں”۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ معروف سینئر اداکارہ جوہی چاولہ کا ایک مذکورہ انٹرویو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ” ان کا تعلق بھارت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے اور ان کے خاندان کے کچھ لوگ اب بھی کراچی میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا کراچی آنا جانا لگا رہتا ہے”۔

 

 

اداکارہ نے بتایا کہ” تقسیمِ برصغیر کے وقت ان کے نانا ، نانی دادا اور دادی بچوں سمیت بھارت منتقل ہوگئے تھے جبکہ ان کی خالہ کی شادی کراچی کے ایک مشہور فلم پروڈیوسر جگدیش چاند آندد (جے سی) آنند سے ہوئی تھی، جنہوں نے پاکستان نہیں چھوڑا تھا “۔اداکارہ نے بتایا کہ” جگدیش چاند آندد پاکستان کے مشہور پروڈکشن ہاؤس ’ایور ریڈی پکچر‘ کے مالک تھے اور وہ کراچی کی ایک مشہور شخصیت تھے جبکہ ان کے کزنز اب بھی کراچی میں ہی رہتے ہیں”۔واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو سے قبل 2018 میں جوہی چاولہ کو کراچی میں دیکھا گیا تھا اور انہوں نے بعد ازاں اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کراچی آنے کی تصدیق بھی کی تھی۔جبکہ اس سے قبل90ء کی دہائی، 2002 ، 2013 سے 2016 کے درمیان بھی جوہی چاولہ کو متعدد بار کراچی میں دیکھا گیا۔یاد رہے کہ ایور ریڈی پکچر کا شمار پاکستان کے قدیم ترین اور بڑے پروڈکشن ہاؤسز میں ہوتا ہے، جس نے گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران 500 کے قریب فلموں کو پروڈیوس اور پیش کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں