شہباز گل کو بچانے کیلئے پی ٹی آئی نے برطانوی حکومت سے مدد مانگ لی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) برطانیہ کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر نے برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے۔صاحبزادہ جہانگیر کے خط کے متن کے مطابق پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی عروج پر ہے، برطانوی حکومت ایسے حالات میں پاکستان سے معمول کے مطابق معاملات چلارہی ہے، برطانوی حکومت کوپاکستان انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے دباؤ بڑھانا چاہیے۔

 

 

ان کا کہنا تھاکہ برٹش پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں پربہت تشویش ہے۔انہوں نے خط میں کہا ہے کہ عمران خان کی معزول حکومت کو ناانصافی اور دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے لہٰذا شہباز گل کو عدالت میں پیش ہو کر اپنا دفاع کرنے کی اجازت دی جائے۔صاحبزادہ جہانگیر نے خط میں الزام لگایا کہ شہباز گل کو دوران حراست برہنہ کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور دوران ریمانڈ شہباز گل کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا، ڈاکٹر گل کو عمران خان سے متعلق معلومات لینے کیلئے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن کا مطالبہ ہےکہ تشدد روکنے کیلئے پاکستانی حکومت پرسفارتی دباؤ ڈالا جائے، اگر یہ تشدد فوری طور پر ختم نہ ہوا تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ شہبازگل کے ڈرائیورکی بیوی کوبھی گرفتار کر لیا گیا، یہ سب اس عمل کا آغاز ہے جو دہشت گردی کا راج بن سکتا ہے۔

close