حریم شاہ پر شوہر کا تشدد؟ بازو مروڑ ڈالا، حریم شاہ کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک آنسو کے بدلے اپنے شوہر کو تمام عمر رُلانے کی دھمکی دے ڈالی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق حریم شاہ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ روہانسی ہو رہی ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس کے شوہر بلال شاہ نے اس کا بازو مروڑ دیا تھا اور تکلیف کے باعث اس کی آنکھ سے ایک آنسو بھی ٹپک پڑا تھا۔

ویڈیو میں بلال شاہ بہانہ تراش رہا ہوتا ہے کہ حریم شاہ بازو مروڑنے سے نہیں بلکہ نیند کی وجہ سے رو رہی ہے تاہم حریم شاہ کہتی ہے کہ وہ نیند کی وجہ سے نہیں بلکہ بازو مروڑے جانے کی وجہ سے رو رہی ہے اور پھر کہتی ہے کہ ’کوئی بات نہیں، تم نے میرا ایک آنسو نکالا ہے، میں تمہیں پوری عمر رلاؤں گی۔“ اس دھمکی کے ساتھ حریم شاہ اپنے شوہر سے نہ صرف معافی منگواتی ہے بلکہ کانوں کو ہاتھ بھی لگواتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close