اگر ایک دن کیلئے حکومت مل جائے تو کیا کروں گی؟ معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے دلچسپ خواہش کا اظہار کر دیا

کراچی (پی این آئی) ورسٹائل سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے حکومت ملی وہ تو پاکستان میں سوشل میڈیا بند کروا دیں گی۔ ایک انٹرویو میں بشری انصاری نے کہا کہ مجھے ایک دن کے لیے حکومت ملے تو میں سوشل میڈیا بند کرادوں گی، ہمارے ترقی پزیر ملک کو ابھی بہت کام کرنا ہے، بچوں کو پڑھانا ہے لیکن بچے تو پڑھ ہی نہیں رہے، وہ پڑھے بغیر ہی پیسے کمارہے ہیں۔

بچوں کی ساری توجہ پڑھائی پر ہونی چاہیے، اس کے بعد یہ ساری چیزیں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی بہت زیادہ سمجھدار نہیں تھی لیکن مجھے اپنی ترجیحات کا پتہ تھا، میں اپنے گھر بار اور بچوں کے بعد ملنے والے فارغ وقت میں کام کرتی تھی، میں نے اپنے کیرئیرمیں صرف 25 فی صد کام کیا ہے 75 فیصد وقت اپنے گھر اور بچوں کو دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close