روہت شرما کا کپتان بنتے ہی ایسا پیغام کہ ویرات کوہلی بھی چونک اُٹھے، پہلا بیان جاری کر دیا

نئی دہلی(پی این آئی )بھارتی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان روہت شرما نے ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کے مضبوط تعلقات کو اہم قرار دے دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی بھارت کے لیے کھیلتا ہے تو و ہ بہت زیادہ دباؤ میں ہوتا ہے کیونکہ لوگ اس کے بارے میں اچھی اور بری باتیں کرتے ہیں لیکن کرکٹر کے طور پر ہمارا فرض ہے کہ اپنے کام پر دھیان دیں کیونکہ لوگوں کی باتیں آپ کے کنٹرول میں نہیں ہیں ۔

انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میرا یہ ہی میسج ہے کہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ایک یونٹ بن کرویسا کھیل پیش کریں جس کے لیے آپ جانے جاتے ہیں ۔بھارتی کپتان کاکہنا تھا کہ لوگوں کی باتیں ہمارے لیے ضروری نہیں لیکن ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں یہ بہت ضروری ہے ، ہمارے درمیان مضبوط اتحاد ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ہمیں اپنا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ روہت شرما نے مزید کہا کہ کوچ راہول ڈریوڈ بھی بہت مدد کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ون ڈے کے کپتان روہت شرما کے درمیان خراب تعلقات کی خبریں کئی ماہ سے گرم ہیں اور بھار تی ٹیم کی کمان میں تبدیلی کے بعد ان خبروں نے مزید زور پکڑ لیا ہے۔

بعض رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے الگ نہیں ہونا چاہتے تھے لیکن روہت شرما کے دباؤ پر ویر ات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے علیحدہ کر کے روہت شرما کو سونپی گئی ، ایسی صورتحال میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کے درمیان رائے کا اختلاف پایا جا رہا ہے ، بعض کھلاڑی ویرات کوہلی کو سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ کچھ روہت شرما کے ساتھ کھڑے ہیں ،ایسی صورتحال میں روہت شرما کا ٹیم انڈیا کو متحد ہو کر رہنے کا پیغام معنی خیز ہے ۔

close