ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سے شکست، ویرات کوہلی کیساتھ اپنے ہی کرکٹ بورڈ کا ایسا سلوک کہ مداح بھی پریشان ہو گئے

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو وہ عزت نہیں دی جس کے وہ حقدار تھے۔دانش کنیریا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویرات کوہلی کو کپتانی کے عہدے سے ہٹانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا بی سی سی آئی نے کوہلی کے ساتھ صحیح کیا مجھے ایسا نہیں لگتا، انہوں نے کوہلی کو عزت نہیں دی۔

سابق اسپنر نے کہا کہ ویرات کوہلی نے بطور کپتان بھارت کو 65 فتوحات دیں اور ویرات کوہلی بھارت کے ون ڈے کپتان کے طور پر دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں، اپنے ریکارڈ کی بنیاد پر، وہ عزت کے مستحق تھے۔انہوں نے کہا کہ ’یقینا ویرات کوہلی نے بطور کپتان آئی سی سی ٹرافی نہیں جیتی تاہم جس طرح انہوں نے ٹیم کی قیادت کی وہ غیر معمولی ہے۔دانش کنیریا نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں اس وقت صرف دو سپر اسٹارز ہیں ویرات کوہلی اور بابر اعظم، آپ کو اپنے سپر اسٹارز کا احترام کرنا چاہیے، بی سی سی آئی نے کوہلی کو بتائے بغیر کپتانی کے عہدے سے ہٹانے میں غلطی کی۔انہوں نے کہا کہ ویرات کو بتانا چاہیے تھا کہ ہم روہیت کو کپتان بنانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ بی سی سی نے ٹی20 کے بعد ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی ویرات کوہلی سے لے کر روہیت شرما کو سونپ دی ہے۔

close