جوڈیشل میجسٹریٹ نے صبا قمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

لاہور (پی این آئی) مسجدوزیر خان میں شوٹنگ کے دوران ڈانس کرکے تقدس پامال کرنےکے کیس میں لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ بھٹی نے ادکارہ اور ماڈل صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے چالان پیش ہونے پر ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے دونوں کے چھ اکتوبر کے لئے وارنٹ جاری کر دیئے۔ اکبری گیٹ پولیس نے مسجد میں شوٹنگ کے دوران ڈانس کرکے تقدس پامال کرنے پر مقدمہ درج کرکے عدالت میں چالان پیش کر رکھا ہےمسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، دونوں کے خلاف یہ مقدمہ گزشتہ روز تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرخ منظور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں 295 کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مدعی کی جانب سے صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسجد میں گانے کی شوٹنگ کر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ واضح رہے کہ مسجد وِزیر خان میں گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ کے معاملے پرگلوکار بلال سعید نے معافی مانگ لی تھی جبکہ انہوں نے ویڈیو میں مسجد وزیر خان کے سین شامل نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، گلوکار بلال سعید کا کہنا تھا کہ مسلمان ہوں اور مسجد کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا، حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ مسجد میں میوزک نہیں چلایا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں