نیا کام نہ ملنے سے ڈیپریشن کا شکار ہوں،اداکارہ میرا کا نیا مؤقف، شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی پر ہسپتال سے جان چھڑوائی، سسر کا دعویٰ

واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان کی متنازعہ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ نیا کام نہ ملنے پر ڈیپریشن کا شکار ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران میرا نے مینٹل اسپتال میں داخلے اور ذہنی حالت خراب ہونے سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئےمیرا کا کہنا تھا کہ امریکا میں وہ اسپتال کورونا ویکسی نیشن کے لیے گئی تھیں تاہم ان کی مینٹل اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں وائرل ہوگئیں۔

گذشتہ ہفتے کے دوران میرا کی والدہ کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ میرا کی پاکستان واپسی کا بندو بست کیا جائے۔ دوسری جانب امریکہ میں مقیم اداکارہ میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کو شو کازنوٹس جاری کر دیا سیالکوٹ (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرنے پر وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری سلیم بریارکو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق ق لیگ کے سینئروائس پریزیڈنٹ چوہدری سلیم بریار نے 9 اپریل کو حلقے کا دورہ کیا اور 50 کروڑکے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ نے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے،نوٹس کے مطابق فردوس عشق اعوان نے پریس کانفرنس میں حلقہ کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن نے چوہدری سلیم بریار اور فردوس عاشق اعوان کو 2 دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔

close