ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ پر گل پانڑہ کی ٹک ٹاک ویڈیو کی ذمہ داری ن لیگ کے لیڈر نے قبول کر لی، اصل کہانی سامنے لے آئے، تفصیل جانیئے

پشاور(پی این آئی) پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑا کی ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ پر ٹک ٹاک ویڈیو کی اصل کہانی سامنے آ گئی۔ ڈی سی ہاؤس لنڈی کوتل میں ٹک ٹاک ویڈیو کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔لیگی رہنما ارباب خضر حیات

نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو لکھے جانے والے خط میں بتایا کہ گل پانڑا میری فیملی کے ساتھ لنڈی کوتل گئی تھی۔ارباب خضر حیات نے خط میں لکھا کہ گل پانڑا سمیت فیملی میں شامل تمام افراد کے چہروں پر ماسک تھے جب کہ گل پانڑہ کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ارباب خضر حیات نے خط میں مزید لکھا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے ہماری فیملی کو دفتر میں چائے کی دعوت دی تھی اور اس موقع پر گل پانڑا نے سبزہ زار میں چند سیکنڈ کی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گل پانڑا کی ٹک ٹاک ویڈیو کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا ہے، گلوکارہ نے ویڈیو ذاتی اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی۔خیال رہے کہ چند روز قبل گلوکارہ گل پانڑا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جو مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر ریکارڈ کی گئی تھی۔ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑا کے گانے کی ایک ریکارڈنگ سامنے آنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نوٹس لے تھا۔

close