میرا نے کس سوال کے جواب میں ہری مرچ کھا لی؟

کراچی(پی این آئی)اداکارہ میرا جی ہمیشہ ہی اپنی اصل عمر بتانے سے کتراتی ہیں اور جب بھی ان سے کسی بھی انٹرویو میں عمر سے متعلق سوال کیا جاتا ہے تو وہ اس بات کا جواب دیتے ہوئے کافی ہچکچاتی بھی ہیں۔میرا کے مطابق انہوں نے 14 یا 16 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور ان کی پہلی فلم کانٹا

1995 ریلیز ہوئی تھی۔ میرا کہتی ہیں کہ سرچ انجن گوگل ان کی عمر غلط بتاتا ہے۔حال ہی میں اداکارہ میرا کو عفت عمر نے اپنے ویب شو میں مدعو کیا جہاں میزبان نے میرا سے سوال کیا کہ میں اگلے سال فروری میں 48 سال کی ہوجاؤں گی آپ عمر میں مجھ سے کتنی چھوٹی ہیں؟میزبان کے سوال پر یا تو میرا جی کو جواب دینا تھا یا تو سوال کا جواب دیے بغیر میز پر رکھی ہری مرچ کو کھانا تھا۔اداکارہ میرا نے انٹرویو میں اپنی عمر بتانے کے بجائے ہری مرچ کھالی اور ان کا کہنا تھا کہ اگر میں اپنی عمر بتاؤں گی تو میں ساری خواتین کو توہین کروں گی کیونکہ یہ ضروری نہیں ہے۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے میزبان عفت عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین کا کہنا ہے کہ میزبان کو اپنے شو میں اس طرح کسی بھی اداکارہ سے زبردستی نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان کی عزت کرنی چاہیے۔خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ میرا کا کووڈ-19 سے متعلق انگریزی میں ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا تھا جب کہ صارفین نے اداکارہ کی انگریزی پر خوب چرچے کیے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں