اداکارہ عفت عمر نے خلیل الرحمان کی فلم چھوڑنے کااعلان کردیا

لاہور (پی این آئی) عفت عمر کا خلیل الرحمان کی فلم ”لندن نہیں جاوٴں گا“ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماڈل عفت عمر نے خلیل الرحمان قمر کی فلم ”لندن نہیں جاوٴں گا “ سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ لاتعلقی ڈرامہ نویس کے حالیہ متنازعہ بیان پر کیا گیا ۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین خلیل الرحمان

قمر کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں وہی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستارے خلیل الرحمان قمر پر تنقید کرتے نظرآتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عفت عمر نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے کا بہت پچھتاوا ہے۔ فلم سے لا تعلقی کا اعلان کرتی ہوں، اسی دیکھنے سینما بھی نہیں جاوٴں گی۔واضح رہے اداکار ہمایوں سعید کی فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ کی شوٹنگ بہاولپور میں بھی کی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلم میں مہوش حیات، کبریٰ خان، ہمایوں سعید، گوہر رشید، عفت عمر، سہیل احمد، صبا فیصل اوردیگر فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ فلم کا 70 فی صد کام بہاولپور میں مکمل کیا جائے گا اور بہاولپور میں 4 مارچ تک شوٹنگ جاری رہی ۔ مذکورہ فلم کا سکرپٹ خلیل الرحمن قمر نے لکھا ہے جبکہ ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں، پروڈکشن کی خدمات ہمایوں سعید کی کمپنی سکس سگما نبھا رہی ہے۔ یاد رہے کہ ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ سال 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ پنجاب نہیں جاوں گی ‘‘ کا سیکوئل ہے جس میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں