پی ٹی آئی کے نائب صدرنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کراچی میں اختلافات سامنے آ گئے،سینئر نائب صدر حنید لاکھانی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر لاکھانی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔حنید لاکھانی نے استفعیٰ چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو بھیج دیا۔تحریک انصاف

کراچی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔سینئر نائب صدر حنید لاکھانی نے اپنے استفعے میں کہا کہ کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان من پسند فیصلے کر رہے ہیں،کابینہ کی مشاورت سے ہونے والے فیصلوں کو نظرانداز کیا گیا۔خرم شیر زمان تحریک انصاف کو کراچی میں تباہ کر رہے ہیں۔حنید لاکھانی کے استعفے کے معاملے پر چیف آرگنائزر اور گورنر سندھ نے نوٹس لے لیا۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کراچی کے اندر اختلافات کوئی نئی بات نہیں،یہاں تک کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف جہاں اپنے اتحادیوں کو منانے میں مصروف ہے وہیں جماعت میں اندرونی اختلافات کی گونج قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی سنی گئی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کراچی سے منتخب تحریک انصاف کے تین اراکن قومی اسمبلی نے کراچی ہی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے خلاف احتجاج کیا۔ کراچی پورٹ کو پارٹ قاسم سے جوڑنے والے 45 کلومیٹر کے پل کی تعمیر میں تاخیر کے حوالے سے ان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وفاقی وزیر کے رد عمل پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے تینوں اراکین اسمبلی، وفاقی وزیر کی نشست کے پاس گئے اور احتجاج کیا اور انہیں اجلاس سے واک آؤٹ کرنے کی دھمکی بھی دی۔ماضی میں بھیٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کرسامنے آئے تھے۔جس سے پی ٹی آئی کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوا تھا۔عام انتخابات سر پر پہنچ چکے ہیں تاہم پی ٹی آئی کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور کراچی میں تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیا تھا۔اکثررہنماؤں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے باغی رہنماؤں کا موقف تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ کے خلاف کی گئی ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close