معروف اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں سے مدد مانگ لی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک ایسے وقت میں جب دنیا کرونا وائرس کا سامنا کررہی ہے، معروف اداکار حریم فاروق نے اپنے مداحوں سے ایک وائرس پھیلانے کیلئے مدد مانگ لی . لیکن یہ وائرس وہ کسی نقصان نہیں بلکہ معاشرے کی بہتری کیلئے پھیلانا چاہتی ہیں .اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’’ وہ واحد

وائرس جو میں پھیلانا چاہتی ہوں ’’ خوش رہو وائرس ‘‘ ہے. اس کے عناصر میں خوشی، قہقہے، پیار، مثبت سوچ اور شکر گزاری ہے اور یہ انتہا سے زیادہ متعدی ( پھیلنے والا ) ہے، جس کیلئے کسی روک تھام کی ضرورت نہیں‘‘.حریم فاروق نے اپنے پیغام میں فالوورز سے درخواست کی اس وائرس کوپھیلانے میں جس حد تک ممکن ہوسکے میری مدد کریں.ٹی وی اور فلم کے علاوہ حریم فاروق پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہیں. انہوں نے فلم ’’جانان‘‘ اور ’’پرچی ‘‘ میں معاون پروڈیوسر کی ذمہ داریاں نبھائیں. اس کے علاوہ مخلتف ایوارڈز شو سمیت سال 2018 میی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی بھی کرچکی ہیں.

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close