رانی پور، کمسن ملازمہ کیس، مقتولہ فاطمہ کے گھر والوں کو خطرناک نتائج کی دہمکیاں ملنے لگیں، کون ملوث ہے؟

خیرپور (پی این آئی) 10 سالہ ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں مقتولہ کےگھر والوں کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔۔۔ رانی پور میں ہونے والے واقعے میںمقتولہ بچی فاطمہ کی ماں نے الزام عائدکیا ہےکہ ملزم اسد شاہ کی مفرور بیوی حنا شاہ کی چچی اسے دھمکیاں دے رہی ہے،کہتی ہے حنا شاہ پر ہاتھ ہلکا رکھو ورنہ تمہاری خیر نہیں۔۔۔اہم بات یہ ہے کہ پولیس تاحال مفرور حنا شاہ اور اس کے والد کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔۔۔

ملزمہ کو فرارکرانے والے اسد شاہ کے ڈرائیور کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔ملزم اسد شاہ کی نشاندہی پر حویلی کے مزید 5 ملازمین کے ڈی این اے سیمپلز لے لیے گئے ہیں، اب تک مجموعی طور پر 14 افراد کے ڈی این اے سیمپلز لیے جا چکے ہیں، تمام سیمپلز رپورٹ کے لیےکراچی لیبارٹری بھیجےگئے ہیں۔۔۔بتایا گیا ہے کہ پولیس تاحال اسد شاہ سے موبائل فون کا پاس ورڈ لینے میں اور کسی ٹیکنیشن سے فون کھلوانے میں ناکام رہی ہے جس کے باعث انکوائری آگے نہیں بڑھ سکی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close