نواب شاہ (آئی این پی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس میں دوسرے روز بھی کارکنان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا ، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ میر منور تالپور، حاجی علی حسن زرداری، طارق آرائیں، غلام قادر چانڈیو اور ستار کیریواورعاشق زرداری کے علاوہ دیگرپارٹی رہنما بھی موجود تھے ،
صدر آصف علی زرداری کو کارکنان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات سے متعلق کارکنان کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے تجاویز کو بغورسنا اورپارٹی کارکنان کو ہدایات جاری کیں ، اس موقع پرسابق صدر زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت عوام کا ہم پر اعتماد ہے،ملک کے ہر ضلع، تحصیل سے یونین کونسل کی سطح تک پی پی پی کے جیالے بھٹوازم کے نظرئیے سے جڑے ہوئے ہیں،انہوں نے اس عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں