کراچی میں ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس اظفر مہیسر کے بیٹے نے گارڈن کے علاقے میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں خاتون کو گاڑی سے ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اظفر مہیسر کا بیٹا پولیس نمبر پلیٹ کی گاڑی میں ریپڈ رسپانس فورس کے 2 اہلکاروں کے ہمراہ جا رہا تھا کہ گارڈن کے علاقے میں خاتون کو گاڑی سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی۔زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد جائے وقوع پر موجود لوگوں نے گاڑی کو گھیر لیا جس پر سرکاری گن مینوں نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔پولیس نے اظفر مہیسر کے بیٹے عاشر اظفر مہیسر، ان کے بھانجے مبشر رضا اور ریپڈ رسپانس فورس کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لے کر گارڈن تھانے منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کا بیٹا نشے کی حالت میں تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں