کراچی میں آگ، 30 سرکاری گاڑیاں کھڑے کھڑے جل گئیں

کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 1 میں نظارت میں کھڑی گاڑیوں میں لگی آگ بجھا دی گئی۔

اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 30 سے زائد گاڑیاں جل گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثر ہونے والی استعمال شدہ گاڑیاں سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی ہیں۔نظارت پر 100 سے زائد سرکاری گاڑیاں کھڑی ہیں، سیکیورٹی کے لیے عملہ موجود نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نظارت میں کھڑی متعدد گاڑیوں کا سامان بھی غائب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں