ایک بار سندھ ہمارے حوالے کر دو۔۔۔ بڑا وعدہ کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایک بار سندھ ہمارے حوالے کردو پی پی کی ضمانت ضبط کروادیں گے۔ ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال کی حکمرانی اور 22 ہزار ارب خرچ کرنے کے باوجود بلاول بھٹو سندھ کی ایک ماڈل یوسی کی مثال نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ یہ صوبہ پانچ سال کے لیے ہمارے حوالے کردیا جائے تو پیپلزپارٹی کی لاڑکانہ سمیت پورے صوبے میں ضمانت ضبط کروادیں گے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم اتنا کام کریں گے کہ پورے صوبے سے ان کو فارغ کردیں گے اور ان کو دوبارہ موقع نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی 22 سیٹیں ایم کیو ایم جیتے گی، چھ ماہ میں شہر کی شکل بدل دیں گے۔ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن لڑنا نہیں بلکہ خریدنا چاہتی ہے، 21 جنوری کے جلسے میں 8 فروری کے الیکشن کا رزلٹ آجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close