کراچی (آئی این پی)استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حلقہ بندیاں پیپلزپارٹی کی پسند کی ہوئیں، الیکشن کمشنر سندھ کو نہ ہٹا تو کورٹ جائیں گے،استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ کو سندھی کلچر ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، بھٹ شاہ و دیگر ہمارے بزرگوں نے شاندار ثقافت ہمیں دی، پانچ سے سات سو سیاسی ورکرز نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے،
عمران اسماعیل نے کہا کہ آئی پی پی میں شامل ہونے والے تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو ویمن ونگ کی صدر نامزد کیا گیا ہے، فیروز شیخ کو سینئر نائب صدر سندھ نامزد کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن ایک جماعت کی نوکری کرتا نظر آرہا ہے، چیف الیکشن کمشنر اس جماعت کے ممبر لگتے ہیں،عمران اسماعیل نے کہا کہ آپ نے سوائے ایک سیاسی جماعت کے کسی سے کوئی مشاورت نہیں کی، تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ یہ زیادتی کررہے ہیں، ہٹ دھرمی کے ساتھ الیکشن کمیشن سندھ اپنے کام میں لگا ہوا ہے، ہم نے کسی لاڈلے کو خاطر میں نہیں لانا، عمران اسماعیل نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں میں مسائل ہیں، چار سے پانچ میں تو واضح مسائل ہیں، ہمارے ساتھ بیٹھ کر حلقہ بندیوں پر بات کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں