ن لیگی اعتراف سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی، پیپلز پارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ن لیگی اعتراف سے بلی تھیلے سے باہر نکل آئی ہے،ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ن لیگ کا 18ویں ترمیم کو ادھورا کہنے کا مطلب اسے ختم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثاق ہے۔