تمام محکموں سے سیاسی بھرتیوں کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا

کراچی(آئی این پی)نگراں سندھ حکومت کی جانب سے تمام محکموں سے سیاسی بھرتیوں کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تمام سیکریٹریز اور کمشنرز کو خط لکھا ہے۔خط چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر لکھا گیا ہے جس کے مطابق پچھلی حکومت کے دوران جو بھی سیاسی بھرتیاں ہوئیں ان کا ڈیٹا فراہم کیا جائے۔واضح رہے کہ سیاسی بھرتیوں کی تفصیلات کا خط الیکشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں لکھا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close