بلند ترین تجارتی، رہائشی و سرکاری عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی)کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے تمام ڈپٹی کمشنرزاور متعلقہ محکموں اور اداروں کو شہر میں موجود تمام بلند عمارتوں کا فائر سیفٹی ا?ڈٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں ، وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی سربراہی میں فائر سیفٹی ا?ڈٹ کمیٹی قائم کرکے تمام ڈپٹی کمشنرز، ٹائون میونسپل کمشنرز، بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی، کنٹونمنٹ بورڈز محکمہ سول ڈیفنس، رینجرز، پولیس، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈی اے، ایم ڈی اے ، ریسکیو1122، کے افسران، کے الیکٹرک سائٹ اور ا?باد کے نمائندے کمیٹی کے ارکان مقرر کئے گئے ہیں،

کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی صدارت میں اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی، کمشنر نے کہا کہ شہر میں موجود تما م بلند تجارتی رہائشی اور سرکاری عمارتوں کا فائر سیفٹی ا?ڈٹ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں بلند عمارتوں میں ا?گ لگنے کے واقعات کی روک تھام کے موثر اقدامات کئے جاسکیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تما م اداروں کے افسران اپنے ٹیکنکل عملے اور ما ہرین کے ہمراہ دورہ کرکے فائر سیفٹی تقاضوں کا جائزہ لیں گے اور اپنی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کریں گے کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اداارے زیادہ سے زیادہ 25 روز میں سروے دورے اورا?ڈٹ کاکام مکمل کرلیں، تمام اداروں کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور فائر سیفٹی ا?ڈٹ کے جائزے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کو 30 روز میں رپورٹ پیش کی جائے گی، کمیٹی کے قواعد اورضوابط کے مطابق تمام سیفٹی ا?ڈٹ میں شاپنگ مالز، شاپنگ سینڑز، رہائشی، سرکاری بلند عمارتوں کا جائزہ لیا جاے گا کہ عمارتوں میں مطلوبہ ا?ٹومیٹک ا?گ بجھانے والے ا?لات، فائر سیفٹی کا میکنز م ہے یا نہیں،ا?گ کی صورت میں ہنگامی طور پر عمارت سے باہر نکلنے کے لئے ایمرجنسی راستے ہیں یا نہیں، الیکٹرک وائرنگ کا معیار منظور شدہ سیفٹی کے قواعد کے مطابق ہے یا نہیں۔ کمیٹی کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ عمارتوں کابلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے منظور شدہ بلڈنگز پلانز کا بھی جائزہ لے کہ عمارت میں بلڈنگز قوانین پر عمل کیا جا رہا ہے یا نہیں۔ کمیٹی اپنی رپورٹ میں فائر سیفٹی کی روک تھام کے لئے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close