سندھ پولیس کے 4 سینئرا فسروں کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی(آئی این پی )سندھ پولیس کے 4 ضلعی ایس ایس پیز کو عہدے سے ہٹادیا سی پی او تبادلہ کردیا گیا۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)ضلع قمبر محمد آصف رضا کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ایس ایس پی قمبر کے عہدے کا چارج ایس ایس پی لاڑکانہ عبدالرحیم شیرازی کے حوالے کردیا گیا۔

ایس ایس پی جیکب آباد سید عامر عباس کا چارج ایس ایس پی شکارپور عمران خان کے حوالے کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی نوشہرو فیروز عابد علی بلوچ کا چارج حیدر رضا اور ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا چارج سمیع اللہ سومرو کے حوالے کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close