کالج اور یونیورسٹیاں جمعہ اور ہفتہ کے روز بند، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (آئی این پی )سموگ کی شدت میں اضافہ کے باعث سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سموگ کی وجہ سے لاہور سمیت چھ ڈویژن میں کالجز اور جامعات جمعہ اور ہفتہ کے روز بند رہیں گی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کے روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

close