دن دیہاڑے 9 ماہ کے بچے کا اغوا، مقدمہ درج

کراچی(آئی این پی)قیوم آباد ڈی ایریا سے نو ماہ کے بچے کا اغوا کرلیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، مغوی بچے کی والدہ شدت غم سے بے حال ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچے کے اغواء اور سنگین واقعات ہونے کے باوجود پولیس سبق نہ سیکھ سکی، ڈیفنس تھانے کی حدود قیوم آباد ڈی ایریا سے 9 ماہ کا بچہ اغواء ہوگیا۔ڈیفنس تھانے میں والد کی مدعیت میں 9 ماہ کے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،

مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ گلی میں چھ سال کی بچی نوماہ کے بچے کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ رکشہ ڈرائیور اور خاتون دونوں کو اغوا کر کے لے گئے تاہم چارگھنٹے بعد بچی کو کراسنگ کے پاس چھوڑ دیا اور نوماہ کا بچہ لے گئی۔تھانے کے باہر مغوی 9 ماہ کے بچے کی والدہ شدت غم سے نڈھال ہیں، والدہ کا کہنا ہے کہ میرے2 بچوں کا انتقال ہوچکا ہے یہ میرا اکلوتا بیٹا تھا۔والدہ نے آہ و بکا کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے میرے بیٹے کو بازیاب کروایا جائے جبکہ چچا نے بتایا کہ میں نے 2 مرتبہ 15 پر فون کیا دو مرتبہ تھانے مقدمہ کروانے آیا، اب جاکر پولیس نے مقدمہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close