ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس سروس پانچ سال کے بعد بحال

کراچی(آئی این پی) پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئرایمبولینس سروس 5 سال بعد بحال ہوگئی۔میڈیکل ایمرجنسی کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کا فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد پہلی پرواز کے ذریعے 2 مریضوں کو کوئٹہ سے کراچی لایا گیا، دونوں مریضوں کے کانگو وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنی ایئرایمبولینس کے لیے تیکنیکی معاونت اسکائی ونگز ایوی ایشن سے حاصل کی ہے جس کے بعد ایدھی ایئرایمبولینس کئی سال کے بعد دوبارہ فعال ہوگئی ہے۔ایدھی ائیر ایمبولینس کا طیارہ فلائٹ آپریشن کے لیے کال سائن اسکائی ونگز کا استعمال کرے گا۔واضح رہے کہ 2019 سے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس سروس تیکنیکی وجوہات کی بنا پر غیر فعال تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close