جی ڈی اے کے سینئر رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

کراچی(آئی این پی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما سردار علی گوہر مہر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے گھوٹکی میں سابق رکن قومی اسمبلی کے گھر پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔سردار علی گوہر مہر نے اپنے بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری کے گھر آنے پر تمام چیزیں بھلا کر ایک ساتھ ہیں، الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری کامیابی حاصل کرے گی۔

سردار علی گوہر مہر اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2018 میں اپنے بھائی سابق وزیر اعلیٰ سندھ علی محمد مہر کے ساتھ پارٹی سے علیحدگی اختیار کی تھی اور جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ضلع میں کوئی کام نہیں کروایا، اس کے خلاف سکھر اور گھوٹکی اضلاع میں امیدوار کھڑے کریں گے، بہت سوچ بچار کے بعد پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔مہر برادران نے 2012 میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 6 سال کا عرصہ گزارنے کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close