کراچی(آئی این پی)پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، نگران وزیراعلی غنڈہ گردی کا فوری نوٹس لیں۔پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے کراچی میں اجتماعی سزا کا غیر انسانی نظام رائج کیا ہوا ہے، کے الیکٹرک نے کراچی کے کئی علاقوں میں 14 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ شروع کر رکھی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے، ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے بزرگ اور بیمار شہری اذیت میں مبتلا ہیں، کے الیکٹرک کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، کے الیکٹرک پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پر مقدمات درج کروا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک فوری طور شہریوں سے زیادتی بند کرے، جلد کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں