نواز شریف کو حفاظتی ضمانت کیسے ملی؟ سینئر ن لیگی رہنما نے وضاحت کر دی

کراچی(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے کوئی نیا قانون نہیں بنایا گیا ،نواز شریف پہلے بھی پاکستان آئے اور اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل گئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حفاظتی ضمانت کیلئے کوئی نواز شریف کیلئے نیا قانون نہیں بنایا گیا، حفاظتی ضمانت کسی کو بھی مل سکتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی حفاظتی ضمانت ملتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں اور پاکستان آ رہے ہیں، انہوں نے کبھی منع نہیں کیا کہ وہ جیل نہیں جائیں گے۔اگر عدالت نے صحیح سمجھا تو انہیں جیل بھیج دے گی ، نواز شریف پہلے بھی پاکستان آئے اور اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل گئے، نواز شریف کے کیس میں کوئی شواہد نہیں ہیں۔ سینئررہنمان لیگ کاکہناتھانواز شریف نے کبھی کسی سے انتقام نہیں لیا، نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کوئی کیس نہیں بنا یا، ہم انتقام نہیں لینا چاہتے، سیاسی لوگ ہیں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کو کوئی غیر معمولی ریلیف نہیں دیا جا رہا۔نہال ہاشمی نے کہا کہ ہمارے لیے کوئی سہولت کار نہیں کر رہا،جیسے 2018میں کی گئی، اگر آپ جلائوگھیرائو کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close