ٹرانسپورٹ اتحاد نے حکومت کو دھمکی دے دی

کراچی(آئی این پی) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لینے پر گاڑیاں کھڑی کرنے کی دھمکی دے دی اور کہا پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی ذمہ دارنگران حکومت ہوگی۔

گذشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے ڈیڑھ ماہ میں تیسری بار کرایے بڑھا دیے تھے، کرایوں میں پانچ فیصداضافہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب آئل ٹینکر زایسوسی ایشن نیملک بھرمیں ہڑتال کردی ہے، ٹینکرزمالکان نے اندرون شہرترسیل کیکرایے میں سو فیصد اور دور دراز علاقوں کیلییپچاس فیصد اضافے کامطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔

close